مقبوضہ بلوچستان میں کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے درمیان واقع علاقہ کوہ بمبور میں پاکستانی فوج کی جارحیت کے شواہد موصول ہوگئے۔ جن میں آبادیوں پرفورسزکی فضائی بمباری سے قرآن مجید جل کر خاکستر جبکہ متعدد مال مویشیاں ہلاک ہوگئیں۔
مقامی ذرائع اور بلوچ میڈیاسنگر میڈیا کو موصول ہونے والے تصاویری شواہد سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ بمبور میں فوجی جارحیت سے سینکڑوں مال مویشی سمیت کہیں گھرانے نذر آتش کئے گئے۔ جبکہ دوران جارحیت خودکو اسلامی فوج کہنے والی پاکستان آرمی نے مسلمانوں کی مقدس آسمانی کتاب قرآن مجید کو بھی نہیں بخشا اور انہیں نذرآتش کردیا۔علاقائی ذرئع بتاتے ہیں کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے درمیان واقع کوہ بمبور میں فوجی جارحیت گزشتہ کہیں روز سے جاری ہے۔جہاں زمینی اور فضائی فوجی جارحیت سے سینکڑوں کے تعداد میں مال مویشیوں کوہلاک کرنے اورکئی گھر وں کو نذرآتش کرنے سمیت قرآن مجید کوجلانے کی مصدقہ اطلاع تصویروں کی صورت میں سامنے آئی ہے۔علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ فضائی بمبار منٹ سے کہیں گھرانے تباہ ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ فوجی جارحیت میں کسی قسم کی کوئی گرفتاری، جبری گمشدی اور شخصی ہلاکت کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی اور نہ ہی بلوچستان کی سیاسی و عسکری تنظیموں کی جانب سے بمبور میں فوجی جارحیت کی اطلاعات اور مذمت سامنے آئی ہے۔
بمبور فوجی جارحیت کے حوالے سے پاکستانی فوجی ترجمان کی جانب سے بھی اب تک کسی قسم کی کوئی موقف سامنے نہیں آئی۔