Site icon News Intervention

پاکستان: کراچی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

سندھ کے راجدانی کراچی کے علاقے صدر میں انگلش بوٹ ہاوس کے قریب فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوئے اور اسکے بعددونوں افراد اسپتال پہنچنے سے قبل چل بسے۔
مقتولین کی شناخت عبدالرحمان اور چاند خان کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق جائے وقوع سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے تین خول ملے ہیں،۔مقتول عبدالرحمان محکمہ تعلیم بلوچستان کا ملازم تھا،مقتول چاند خان نیازی سابق پولیس افسر تھا، مقتول چاند خان نیازی لیاری گینگ وار کے سرغنہ ارشد پپو قتل کیس میں نامزد تھا، اور نیازی سابق ایس ایچ او بھی تھے۔

Exit mobile version