Site icon News Intervention

پاکستان: لاہور مینڈک کے گوشت فروخت کرنے پر دو افراد گرفتار

پاکستان کے صوبے پنجاب کے راجدانی لاہور میں پولیس کے اسکواڈ نے دو افراد کوپانچ من مینڈک کے گوشت سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
بہت سے احباب حیران ہیں کہ مینڈک کس کام کے لیے لے جائے جا رہے ہوں گے۔ اطلاع ہیں کہ مینڈک کا گوشت وہائیٹ میٹ میں شمار ہوتا ہے۔
دریائے راوی کے کیچڑ میں صحتمند مینڈک وافر مقدار میں پھائے جاتے ہیں، سائز بھی اچھا بڑاہوتا ہے۔ جہاں جہاں چکن کے کباب فروخت کیے جاتے ہیں، بالخصوص متوسط طبقہ والے علاقوں میں وہاں یہی گوشت مرغی کے قیمہ میں مکس کر کے اسے منافع بخش بنایا جاتا ہے۔ ایسا ہی چائینز ڈشز کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اس گوشت کی مدد سے اعلی کوالٹی کے چکن نگٹس، برگر پیٹیز وغیرہ بھی بنائے جاتے ہیں، یہ سب ان گلی محلوں کی دکانوں کو سپلائی کیے جاتے ہیں جہاں آپ کو سو روپے کا زنگر برگر یا دس روپے کے تین چکن نگٹس تازہ فرائی کر کے دئیے جاتے ہیں۔ سردیوں میں انھی مینڈکوں کا گوشت چکن سوپ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version