ایرانی بلوچستان کے علاقے سراوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مشکے کے دو رہائشی افراد کو قتل کیا ہے۔قتل ہونے والے نوجوانوں کی شناخت مراد ولد سفر خان اورعزیز ولد درمحمد سکنہ مشکے سْنیڑی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد مقبوضہ بلوچستان میں فوجی جبر و فوجی آپریشنوں کے سے تنگ آکر اس وقت ایرانی بلوچستان کے علاقے میں مکین تھے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ بلوچستان فوجی آپریشن اور جبر کی وجہ سے وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ ایرانی بلوچستان و افغانستان سمیت دیگر علاقوں میں پناگزین کی زندگی گزارنے پہ مجبور ہوئے ہیں تاہم وہاں بھی بلوچ مہاجروں پہ قتل و قاتلانہ حملے ہر وقت رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔
پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدارسے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے،خضدار کے علاقے زہری بلبل سے دو روز قبل اس وقت ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جب وہ فٹ بال میچ کھیلنے سے واپس آرہا تھا۔نوجوان کی شناخت لعل محمد کے نام سے ہوئی ہے جو کھٹ باغبانہ زہری کا رہائشی ہے۔