ملک کے سیکورٹی فورسز نے رواں سال کشمیر میں 15 غیر ملکیوں سمیت 62 شدت پسندوں کوہلاک کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے پولیس سربراہ وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال مارے گئے شدت پسندوں میں سے کچھ کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔
وجے کمار نے کہا کہ 2019 میں بھارتی فوج پر سب سے بدترین حملوں میں سے ایک کی ذمہ داری قبول کرنے والے جیش محمد سے منسلک 15 مجاہدین بھی ان سلسلہ وار کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
وجے کمار نے کہا کہ ان حملہ آوروں کے زندہ بچ جانے کی شرح میں اضافہ انسانی، تکنیکی ذہانت اور فوکسڈ آپریشنز کی وجہ سے بہت کمی آئی ہے۔پولیس سربراہ کے مطابق گزشتہ سال 193 اور 2020 میں 232 شدت پسند مارے گئے۔