Site icon News Intervention

سری لنکامیں کرفیو دوران دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری

سری لنکا کے حکام نے گزشتہ روز ہونے والے پْرتشدد احتجاج اور فسادات کے بعد بدامنی پھیلانے والے کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ہزاروں اہلکاروں کی مدد سے کرفیو نافذ العمل ہے، انہیں حکم جاری کیا گیا ہے کہ ’اگرکوئی عوامی دولت کو لوٹے یا انہیں جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو اسے دیکھتے ہی گولی ماردی جائے‘۔

گزشتہ روز کولمبو حکومت کے حامیوں کی جانب سے چھڑیوں اور ڈنڈوں کی مدد سے حکومت مخالف مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مظاہرین ہفتوں سے جاری اقتصادی بحران پر احتجاج کر رہے تھے، انہوں نے صدر گوٹابایا تاجا پاکسے سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت کے حامیوں کے حملے کے بعد مظاہرین کا ہجوم رات گئے تک ملک بھر میں جوابی کارروائی کرتا رہا، حکمران جماعت کے درجنوں سیاستدانوں کے گھر نذر آتش کردیے گئے جبکہ دارالحکومت میں واقع وزیر اعظم کے سرکاری دفتر پر دھاوا بولنے کی کوشش بھی کی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 8 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

کرفیو کے باوجود بھی احتجاجی مظاہرے رات گئے تک جاری رہے، ہجوم نے حملہ کرتے ہوئیکولمبو کے سینئر پولیس افسران کو لے جانے والے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔افسران نے مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے گولیاں چلائیں اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل دیشبندو تیناکون کو ہسپتال منتقل کیا تاہم بعدازاں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

دوسری جانب عینی شاہد کاکہنا ہے کہ سیکیورٹی کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز کے گروپوں نے کولمبو ائیر پورٹ جانے والی مرکزی سڑک بند کرتی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکتے کہ راجا پاکسے کے وفادار ملک چھوڑ کر جانے کی کوشش تو نہیں کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں،مختلف واقعات میں ہلاکتوں کے علاوہ 225 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ایسا ہی منظر وزیر اعظم کے مستعفی ہونے پر دیکھا گیا تھا۔

وزیر اعظم عوامی غصے کے دوران ملک سے روانہ ہونے میں ناکام رہے جبکہ ان کے بھائی اب بھی صدر ہیں جن کے پاس وسیع اختیارات اور سیکیورٹی فورسز کی کمانڈ بھی موجود ہے۔رات گئے مہندا پاکسے کی سرکاری رہائش گاہ پر ہزاروں مظاہرین کے حملے کے بعد انہیں فوجی آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیا گیا تھا، اس دوران کمپاؤنڈ میں پیٹرول بم بھی پھیکے گئے تھے۔

راجا پاکسے کے خاندان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مہینوں سیبلیک آؤٹ اور اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے، یہ 1948 میں سری لنکا کی آزادی کے بعد خراب ترین اقتصادی بحران ہے۔تشدد کے دوران احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کا استعمال کیا جبکہ ملک بھر میں کرفیو بھی نافذ کیا گیا۔مشتعل ہجوم کی جانب سے راجا پاکسے کے حمایتی کم از کم 41 سیاستدانوں کے گھر نذر آتش کردیے گئے، مظاہرین نے ان کے آبائی گاؤں میں واقعے میوزیم کو بھی نقصان پہنچایا۔

Exit mobile version