Site icon News Intervention

پاکستاانی مقبوضہ کشمیر:ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ

دفاعی و سیاحتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل پاکستاانی مقبوضہ کشمیرکے باغ تا ڈھلی روڈ کی ری کنڈیشنینگ کیلئے زرائع کے مطابق 1 کروڑ 66 کے لگ بھگ کی خطیر مختص کی گئی ہے
انتہائی اہمیت کی حامل اس سڑک کی تعمیر BCDP کے فنڈز سے ایک ارب روپے کے لگ بھگ کے فنڈز سے چند سال قبل ہی مکمل کی گئی تھی
سڑک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے یہ سڑک محض چند سال میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر سفری مشکلات اور حادثات کا باعث بن رہی ہے

کٹھ پتلی حکومت نے اس سڑک کی مرمت کیلئے بھاری فنڈز تو مہیا کر دیئے مگر مبینہ طور پر محکمہ شاہرات اور ٹھیکیدار نے گینتی بیلچہ دیکر چند مزدوروں کی مدد سے سڑک کا منہ کالا کرنا شروع کر دیا ہے جس پر مقامی آبادی، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی مرمت کیلئے متعلقہ مشینری کے زریعے جدید خطوط پر کام کیا جائے،ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔

Exit mobile version