Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان: بلوچ فریڈم فائٹرز کاپاکستانی فوج پر حملے8 اہلکار ہلاک

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں فورسز گاڑی پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں پرانے چونگی کے پاس پاکستانی فوجی کانوائے کے ایک مزدہ ٹرک کو صبح دس بجے کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں سوار 8 اہلکار ہلاک اور ٹرک میں موجود دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ 147 ونگ کا مزدہ ٹرک بم حملے میں مکمل تباہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے-ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوجی چوکیوں، قافلوں سے دور رہیں سرمچار ان کو کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Exit mobile version