Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چھ افراد جبری گمشدگی کا شکار

مقبوضہ بلوچستان کے راجدنی کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کو مختلف اوقات میں کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی سے حراست میں لیا گیا جنکی شناخت شہزاد ولد خدابخش سکنہ قلات، عتیق الرحمان ولد بیبرس خان ساسولی سکنہ لجے، احمد ولد بادر خان پندرانی سکنہ نال، ڈاکٹر مختیار احمد ولد عبدالحی باجوہی سکنہ خضدار، طاہر ولد عبدالسلام سکنہ نیمرغ اور علی حسن ولد سردار انور ساسولی کے ناموں سے ہوئی ہے۔لاپتہ ہونے والوں میں شہزاد، عتیق الرحمان اور احمد کو فورسز نے چار جون کو جبکہ ڈاکٹر مختیار احمد، طاہر اور علی حسن کو گیارہ جون کو کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی سے حراست میں لیا گیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

Exit mobile version