مقبوضہ بلوچستان کے ہر دلعزیزبلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پراپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ نظام انصاف پر طمانچہ ہے جب کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کئی لاپتہ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ ملک کے قانون سازوں کا اعتراف، ہمارے بیانیہ کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں عدالتیں بے اختیار ہیں۔
انہوں نے ایک اور ٹیوٹ میں کہا کہ بلوچ قوم چینی کمیونسٹ پارٹی کو واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ کوئی بھی منصوبہ بلوچ عوام کی رضامندی کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ چینی حکمران خود جانتے ہیں کہ بلوچستان میں ابھی تک سی پیک CPEC کا ایک فیصد بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔
یہی پیغام بیرک گولڈ کمپنی کو جاتا ہے۔ نیوکلیئر پاور اور کلیدی کھلاڑی بھارت کو ان دوڑ دھوپ کے سنگین نتائج کو جاننا چاہیے اور خطے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔