پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ایک اور عورت موت کا شکار،جسے خودکشی کا نام دے کر فائل بند کر دی گئی ہے
چکار کے نواحی علاقے شاہکوٹ کے رہائشی صداقت مغل کی زوجہ مسماۃ نازیہ بی بی نے اپنے والد محمد مسکین کے گھر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
نازیہ بی بی دو بچوں کی ماں تھی نازیہ بی بی کی بھابی کا بیان ہیکہ نازیہ صبح سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی خودکشی سے کچھ دیر قبل اس نے کہا میں سٹور میں جارہی ہوں گھر کے افراد گھریلو کام کاج میں مصروف ہوگیے اس نے سٹور میں پیٹی کے اوپر چڑھ کر چھت کے ساتھ رسی کا پھندا گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی ایس ایچ او چکار راجہ زاہد عمر واقع کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گیے پولیس نے ضابط کی کارروائی کرتے ہوئے نازیہ بی بی کی نعش کو تحویل میں لیکر رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے نازیہ بی بی کی نعش کا میڈیکل چیک اپ کیا ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق نازیہ بی بی کی موت گلے میں پھندا لگانے سے واقعہ ہوئی نازیہ بی بی کے گلے پر رسی کے نشانات ہیں ایس ایچ او چکار راجہ زاہد عمر نے میڈیا کو بتایا کہ خودکشی کے وقوعے کا معائینہ کرنے کے بعد نازیہ بی بی کی ڈیتھ پر اپنے ابتدائی ریمارکس میں کہا ابتدائی میڈیکل رپورٹ اور موقع کی صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ نازیہ بی بی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔
نازیہ بی بی کا خاوند اور اسکے دیگر ورثا ء پوسٹمارٹم کے لیے تیار نہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد نازیہ بی بی کی نعش کو ورثا ء کے حوالے کیا جائے گا نازیہ بی بی دودن قبل اپنے خاوند صداقت اور دو بچوں کے ہمراہ اپنے سسرال آئی تھی نازیہ بی بی نے آج شام اپنے والد محمد مسکین عرف نہرو سکنہ دربڑی للور کے گھر سٹور میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔
واضح رہے کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں غیرت کے نام کے ساتھ دیگر وجوہات کی بنا پر خودکشیوں اور عورتوں کی اموات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔