مقبوضہ بلوچستان کے ضلع زیارت سے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک کرنل کو اس کے ساتھی سمیت اغوا کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیاح فیملی کے ہمراہ زیارت سے واپس کوئٹہ جا رہے تھے کہ انہیں زیارت سے بیس کلومیٹر دور ورچوم کے مقام پر نامعلومد افراد نے روک کر شناخت کے بعد اغواء کر لیا۔مغوی اپنے فیملی کے ساتھ جا رہے تھے ا۔اغوا کاروں نے فیملی کو بحفاظت جانے کا رستہ دیا۔ذرائع کے مطابق اغواشدگان میں ایک کی شناخت پاکستان آرمی کے کوئٹہ ڈی ایچ اے میں حاضر سروس کرنل لائق کے نام سے ہوئی ہے۔
البتہ دوسرے کے شناخت ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔