پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی اور ذمہ داری سونپی کہ وہ 31 جولائی تک زیر انتظام کشمیر ایکٹ 74″ میں پندرہویں ترمیم کے لیے ڈرافٹ تیار کریں۔ جس میں کٹھ پتلی آزاد کشمیر حکومت سے مالی اختیارات واپس لینے کے ساتھ ساتھ صوبہ کے برابر لاتے ہوئے وفاقی اکائی بنایا جائے۔ وفاقی وزارت امور کشمیر (پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما قمر الزماں کائرہ مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان) نے بذریعہ چیف سیکرٹری آزاد حکومت کو خط لکھا کہ پندرہویں ترمیم کو حتمی شکل دینے کے لیے بنائی گئی سب کمیٹی کے لیے آزاد حکومت تین نمائندگان کو نامزد کرے۔
چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کٹھ پتلی آزاد کشمیر کو یہ خط اس نوٹ کے ساتھ بھیجا کہ صدر ریاست اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے تین ارکان کی نامزدگی کی جائے اور سیکرٹری حکومت ارشاد قریشی اور سیکرٹری حکومت ادریس عباسی کو اس میں شامل کیا جائے۔
اس فیصلے کو لے کر عوام میں شدید غم و غصے کی لہر ہے