Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان:دشت: مزن بند میں فوجی آپریشن پانچویں روز بھی جاری

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت مزن بند کے پہاڑی سلسلوں میں گذشتہ پانچویں روز سے فوجی آپریشن جاری ہے ۔ ہمارے نمائندہ کے مطابق پاکستانی فوجی دستے رواں ماہ 24 ستمبر سے دشت کے علاقہ نوکیں راہ سے لیکر مزن بند تک پھیلے ہوئے ہیں ۔ جہاں فوجی کافلے ٹرکوں اور چھوٹے گاڑیوں زریعے داخل ہوگئ ہیں ۔ جبکہ فوج کی پیدل دستے نوکیں راہ، درسیچی، دروزاگی اور کرپاسی کے علاوہ دیگر گزرگاہوں اور پگڈنڈیوں پر مورچہ سنبھالے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان راستوں کو عام لوگوں کیلے بند رکھا گیاہے ۔ آخری اطلاع تک ان علاقوں سے کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع نہیں مل پائی ہے کیوں کہ مواصلاتی نظام جام ہے ۔

Exit mobile version