گوادر 3 جولائی 2015 سے جبری لاپتہ عظیم دوست کے بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ,احتجاجی ریلی میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نعرہ بازی کی۔ ریلی کے شرکاء لاپتہ عظیم دوست سمیت نسیم بلوچ ودیگر لاپتہ افراد کی تصاویر سمیت بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لاپتہ عظیم دوست کی ہمشیرہ رخسانہ دوست بلوچ نے کہا کہ یہ ریلی میرے بھائی عظیم دوست سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نکالی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا بھائی عظیم دوست 3 جولائی 2015 سے جبری گمشدگی کے بعد تاحال لاپتہ ہے۔