Site icon News Intervention

پاکستان: سندھ کی مزاحمتی سیاست کے اہم نام ماما جمن چل بسے

سندھ کی مزاحمتی سیاست کے اہم نام ماما جمن دربدر اس دار فانی سے اجل کے راہی ہوئے ہیں.

ماما جمن دربدر سندھ کے وہ عوامی کردار تھے جنہوں نے سندھ کی قومیت کی لڑائی عوامی رنگ اپناتے ہوئے موسیقی، شاعری کے ذریعے مزاحمت کی. انہوں نے اپنی شاعری کو عوامی مزاحمت کے لئے چنا اور اپنے پرسوز و مدھم آواز سے انقلابی گیت گاکر سندھ کی مزاحمت کا پیغام یونیورسٹیوں کے طالبعلموں سے لے کر دیہاتی کسانوں تک پہنچایا.

آج ان کی وفات پر سندھ کی قومی سیاست کے دوستوں سے تعزیت کا اظہار ماما جمن دربدر کی ہی شاعری سے کرتے ہیں کہ

“وٺي ھر ھر جنم ملبو، مٺا مھراڻ م ملبو

ختم اونداھ ٿي ويندي چٽي چانڊاڻ م ملبو”

ترجمہ: اے میرے ساتھی ہم ہر ہر جنم میں ملتے رہیں گے

ہم دریائے سندھ کے کنارے ملتے رہیں گے

یہ ظلم و ستم اور جہالت کی تاریکی ختم ہوجائے گی

تو ہم اپنے خوشحال وطن میں ملیں گے

Exit mobile version