Site icon News Intervention

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھاری فوجی آپریشن جاری ہے، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ


ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹ میں کہا کہ

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھاری فوجی آپریشن جاری ہے۔ زمین اور فصلوں کو جلانے کی پالیسی کے تحت مند میں کئی کجھور کے درخت جلائے گئے اور کیچ کے علاقے لنگاسی، اور گچک کے سولیر اور ٹوبہ کے علاقوں میں کئی کلومیٹر کے جنگلات جل گئے۔ تنک میں ایک مکان جلایا گیا جس پر 2012 میں بمباری کی گئی تھی جس میں ایک بچی بختی اور دیگر شہید ہوگئے تھے

بلوچ قومی رہنما نے ایک ٹیوٹ میں ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا اور لکھا کہ
بلوچستان میں پاکستانی فوجی کاروائیاں: ضلع کیچ کے دشت میں، لنگاسی سے زرین بیگ تک، 50 کلومیٹر سے زائد جنگل کو جلایا گیا۔ مقامی لوگوں نے جلتے جنگل کا یہ کلپ فلمایا۔
Exit mobile version