Site icon News Intervention

چین پاکستان کو اپنی شہریوں کی حفاظت کے لئے جدید سیکیورٹی آلات فراہم کریگی

پاکستان اور چین نے سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی آوٹ ڈورنقل وحرکت کے دوران سیکیورٹی بہتربنانے کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے قانون نافذکرنے والے اداروں اور تفتیش کاروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے

گذشتہ دنوں پاکستان کے دفتر خارجہ کے جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان چینی باشندوں کی سیکیورٹی زیر بحث ہے پاکستان کی حکومت چینی اہلکاروں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

پاکستان اور چین کی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی(جے سی سی) کے 11 ویں اجلاس میں اس معاملے پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے مطابق چین کے تعاون سے لگائے جانیوالے منصوبوں پرکام کرنے والے چینی شہریوں کی تمام آوٹ ڈورسرگرمیوں کیلیے بلٹ پروٹ گاڑیاں استعمال کی جائیں گی-

چینی قیادت نے پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلیے آلات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے چینی شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تفتیش کیلیے نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کی استعداد کارکوبھی جدیدخطوط پر استوار کیا جائے گا پاکستانی حکومت نے چین سے فرانزک سائنس ایجنسی کی استعداد بڑھانے کی درخواست کی تھی چینی حکومت نے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز اور ایل ای ایز کی تربیت کیلیے تربیتی مرکز قائم کرنے کا بھی عزم ظاہرکیا ہے

Exit mobile version