Site icon News Intervention

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: الیکشن کے لیے وفاقی وزیر داخلہ نے سکیورٹی کیلئے فورسز دینے سے وقتی صاف معذرت کر لی ۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کیلئے فورسز دینے سے وقتی صاف معذرت کر لی ہے، دوسری طرف تنویر الیاس اور چیف الیکشن کمشنر ہر صورت الیکشن ہونگے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔

زیادہ امکان یہی ہے کہ تنویر الیاس اپنی سیاسی شہادت کا بیانیہ بنانے کا راستہ ہموار کر رہے ہی، کیونکہ وہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابیوں کا دعویٰ کر رہے ہیں، ساتھ ہی بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواران کا تعلق پی ٹی آئی سے ظاہر کر کے جھوٹ بھی بول رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انتخابات نہ ہونے کا الزام اپوزیشن جماعتوں اور انکی پاکستان کی قیادتوں کے سر ڈالنے کے علاوہ اپنے خلاف ممکنہ عدم اعتماد کو بلدیاتی الیکشن کروانے کے جرم کی سزا کے طور پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس تمام صورتحال میں دس ہزار سے زائد امیدواران و سیاسی کارکنان کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ امیدواران الیکشن کی تیاریوں میں اخراجات کر رہے ہیں۔ اگر مہم بھرپور نہیں چلاتے تو بھی خطرہ ہے کہ الیکشن ہوگئے تو انہیں شکست ہو سکتی ہے، مہم چلاکر اخراجات کرتے ہیں تو پھر انتخابات ملتوی ہونے کی صورت سب نقصان ہی ہوگا۔

یہاں تو کاغذات نامزدگی کے ساتھ وصول کی گئی رقم بھی واپس کرنے کا رواج نہیں ہے۔چیف الیکشن کمشنر بارہ نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں، اس کے بعد وہ بری الزمہ ہوجائیں گے۔

Exit mobile version