Site icon News Intervention

پاکستان:لکی مروت: ٹی ٹی پی کا پولیس پر حملہ، چھ اہلکار ہلاک

لکی مروت میں پولیس پر مسلح حملے میں چھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔حملہ لکی مروت میں عباسیہ روڈ پر پولیس وین پر کیا گیا جہاں اے ایس آئی سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق عباسیہ روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پرتھی، کہ نامعلوم افراد نے حملہ کی، فائرنگ سے اے ایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، دل جان، عبداللہ، احمد، اور محمود ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ولایت بنوں کے ضلع لکی مروت کے گاؤں شہاب خیل میں تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے چھاپے کی غرض سے آنے والی پولیس کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا، جس میں 6 پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہو ئے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس حملے میں مجاہدین نے 5 مشین گنز بہت ساری گولیاں اور دیگر سامان غنیمت کے طور پر حاصل کیا اور مجاہدین اپنے محفوظ مراکز کو پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

Exit mobile version