Site icon News Intervention

آئی ایم ایف نے پاکستان سے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی

 آئی ایم ایف نے پاکستان سے سیلاب سے متعلق اخراجات کی تفصیلات سمیت بحالی اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان بتائے سیلاب بحالی اور تعمیرنو پر رواں سال کتنی رقم خرچ ہوگی؟ تعمیر نو میں آباد کاری کے کتنے منصوبے ہیں؟

آئی ایم ایف کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات میں کہا گیا کہ گھروں اور شاہراہوں کی تعمیرنو پراخراجات کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اگلے ہفتے تمام تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کرے گی، تفصیلات فراہمی کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دوبارہ ہوں گ

Exit mobile version