Site icon News Intervention

میرپور میں تقریب کے دوران شہباز شریف اور کٹھ پتلی وزیراعظم آزادکشمیر میں تکرار ہوگئی

میرپور میں تقریب کے دوران پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور  کٹھ پتلی وزیراعظم آزادکشمیر  تنویر الیاس میں تکرار ہوگئی۔

میر پور آزادکشمیر میں منگلا یونٹ 5 اور 6 کی تجدید کاری کی تقریب میں شہباز شریف کے خطاب کے دوران تنویرالیاس نے بار بار بولنےکی کوشش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب ختم کرنےکےکلمات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر کچھ کہنے لگے جس پر شہباز شریف غصے میں آگئے اور بار بار کہتے رہے کہ وزیراعظم صاحب بیٹھیں آپ سے بات کریں گے۔

بعد ازاں  ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ واپڈا نے وزیراعظم  آزادکشمیرکو  تقریب کی اطلاع دی اور نہ ہی شرکت کی دعوت دی، واپڈاکے اہلکاروں نے ہمیں وزیراعظم شہباز شریف کے استقبال سے بھی روکا، اگرہم وزیراعظم پاکستان کا استقبال کرتے توان کی شان میں اضافہ ہوتا۔

تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے ڈی آئی جی اور کمشنر کو بھی پہچاننے سے انکار کر دیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے مجھے تقریب میں بات کرنےکا موقع بھی نہیں دیا، ان کارویہ چوہدری اور جاگیردار والا تھا، آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ناقابل قبول ہے۔

Exit mobile version