بلوچ آزادی پسند رہنما،بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بیرک گولڈ کمپنی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگی علاقے میں قدم رکھنے سے گریز کریں۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹ میں کمپنی کو منشن کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ریکوڈک نہ تو قابض پاکستان کی ملکیت ہے اور نہ ہی بلوچستان کی کٹھ پتلی صوبائی اسمبلی کی۔یہ بلوچ قوم کی قومی دولت ہے۔ ہم بیرک گولڈ کمپنی اور اس کے شیئر ہولڈرز کو خبردار کرتے ہیں کہ اس جنگی علاقے میں قدم رکھنے سے گریز کریں۔ورنہ آپ اپنے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔ بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر کوئی منصوبہ یا سرمایہ کاری قابل قبول نہیں۔