دنیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر وسوخ سے متعلق سامنے آنے والی ایک مطالعاتی تحقیق کے مطابق پاکستان دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں ملک کے مختلف شعبوں میں چین کا اثرو رسوخ سب سے زیادہ ہے۔
تائیوان میں قائم تحقیقاتی ادارے ڈبل تھنک لیبز کی طرف سے حال ہی میں جاری ہوئے ‘چائنہ انڈیکس ‘رپورٹ میں دنیا کے 82 ممالک میں چین کے اثرو رسوخ کا جائزہ لیا گیا ہے اس انڈیکس کے مطابق دنیا کے 82 ممالک کے نو شعبوں میں چین کے اثرو رسوخ کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے جن میں تعلیم، معیشت، معاشرتی امور، دفاع، ٹیکنالوجی، تعلیم، سیاست اور خارجہ پالیسی کے معاملات شامل ہیں۔
اس انڈیکس کے مطابق پاکستان پہلے نمبر جب کہ کمبوڈیا دوسرے اور سنگاپور تیسرے نمبر پر ہیں۔
چائنہ انڈیکس کے مطابق پاکستان میں ٹیکنالوجی، خارجہ پالیسی اور دفاع کے شعبوں میں چین کا اثرو رسوخ سب سے زیادہ ہے۔