Site icon News Intervention

انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان وائٹ واش

انگلینڈ نے پاکستان کو کراچی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔ 

پاکستان کو سنہ 1959 کے بعد پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آخری مرتبہ پاکستان کو 1959 میں تین میچز کی سیریز میں آسٹریلیا نے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی جب اُنھوں نے دو صفر سے سیریز جیتی تھی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ میچوں میں بھی پاکستان کو ہرایا تھا۔ 

پاکستان نے اپنی دو اننگز میں بالترتیب 304 اور 216 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ نے جواباً 354 اور 170 رنز بنا کر سیریز اپنے نام کر لی۔ 

Exit mobile version