مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے 3 اور سبی سے دونوجوانوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ضلع کے مرکزی شہر تربت سے فورسز نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت لیاقت ولد سخی داد، بختیار ولد شفیع محمد اوراعجاز ولد میادادکے ناموں سے ہوئی ہے۔
بلوچستان کے علاقے سبی سے 2 افراد کوجبراً لاپتہ کردیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق سبی کے بادرہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے دو افراد کوجبری طور پرلاپتہ کردیاہے۔لاپتہ کئے گئے دونوں افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔
مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔اور اس میں زیادہ تر بلوچ طلبا کونشانہ بنایا جارہا ہے۔