کراچی پولیس کی موٹر سائیکل سوار ٹیم پر فائرنگ ایک پولیس اہلکار زخمی
پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی کے علاقے سعید آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کی موٹر سائیکل سوار ٹیم پر فائرنگ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے،
آر آر ایف ایف ہیڈکواٹر کے قریب موٹر سائیکل گشت پر مامور پولیس پارٹی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے تھانہ سعید آباد کا کانسٹیبل حنیف گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔