Site icon News Intervention

پاکستان :عمران نیازی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے، ملزم نے درخواست دائر کردی

پاکستان کے شہر گوجرانوالا کے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں سابق وزیراعظم عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان مقدمے کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں.

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نوید کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا گیا اور جی آئی ٹی نے دوسرا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کیلئے جسمانی ریمانڈ بھی لیا ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق عمران خان نے کیس سے متعلق آج تک متضاد بیانات دیے ہیں لہٰذا ان کا پولی گرافک ٹیسٹ اصل ملزمان تک پہنچنے کیلئے مدد کرسکتا ہے۔

Exit mobile version