مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فوجی جارحیت کے دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔علاقائی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں دونوں فریقوں کو جانی نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب فورسزلیویز فورس نے ایف سی کیمپ سے 4افراد کی لاشیں شناخت کے لیے تربت شہر کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستانی فورسز کا دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ بل کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں 4 افرادمارے گئے۔
بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ایریگیشن کالونی کلی بنگلزئی سے عبدالخالق بلوچ ولد غلام محمد قمبرانی نامی نوجوان کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔