Site icon News Intervention


گوادرمیں چینی فوج کی موجودگی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، ڈاکٹر اللہ نذر

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکر بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچ اب پہلے سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کو ڈرون دے کر اس میں براہ راست ملوث ہے۔ اور گوادر اور جیوانی میں چینی PLA کی موجودگی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

بلوچ رہنما نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی طاقتیں بلوچستان کو متنازعہ علاقہ قرار دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مداخلت کریں اور بلوچستان اور خطے میں امن اور سیاسی استحکام کو یقینی بنائیں جو ان کے اپنے معاشی اور سیاسی مفادات کے لیے ضروری ہے۔

Exit mobile version