پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے جامشورو سے دادو کو بجلی فراہم کرنے والے ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹاور دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
بدھ کے روز نامعلوم افراد نے ایک ٹاور کو بم دھماکے سے اڑا کر تباہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہم تنصیبات کو بم سے اڑانے کے واقعات تخریب کاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق 500 کے وی کے این کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے داسو کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور میں دھماکا ہوا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں باری مقدار میں بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے بجلی ٹاور کودھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بیان میں کہا گیاکہ ہماری تنظیم ایس آر اے پنجاب جانے والی ہائی ٹرانسمیشن لائینوں کو مانجھند (جامشورو) کے قریب کھانوٹھ کے علاقے میں بم حملوں میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے