Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان:تربت یکے بعد دیگرے دو مختلف مقامات پر بم دھماکے، جھاو میں فورسز چوکی پر حملہ

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مین شہرتربت شہر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 9 بجے کے قریب بموں کے دو زوردار دھماکہ ہو ئے ہیں، تاہم ایک بم دھماکے کی جگہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ جبکہ دوسرا دھماکہ سٹیلائیٹ ٹاؤن تربت میں یاسر بہرام نامی شخص کے گھر پر ہوا ہے،پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے انکے گھر پر دستی بم پھینکا جو گھر کے صحن میں گرکر دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دریں اثناء ضلع آواران کے تحصیل جھاو نودڑہ نوکو ہوٹل پر قائم فورسز چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں،مقامی ذرائع کے مطابق ایک فوجی کی لاش ہسپتال منتقل کی گئی۔

Exit mobile version