Site icon News Intervention

پاکستان: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی

پاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ کے راجدانی پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے اور 150 سے زائد زخمی ہیں۔

ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ریسکیو کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 18 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

انتظامیہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں۔

Exit mobile version