Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک شخص جابحق،دو افراد گمشدہ

بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں پاکستانی فورسز ایف سی نے گذشتہ رات ماشکیل کور میں چلتی گاڑی پر براہ راست فائر کھول دیئے۔فائرنگ کے نتیجے میں دالبندین سورگر کے رہائشی بلوچ نوجوان نوراحمد کشانی ولد عبدلغفار کشانی جابحق ہوگئے۔جبکہ فائرنگ سے دالبندین کے عبدل ولد صمد اور کریم ولد نورخان نامی دیگر دو رہائشی جوکہ اسی گاڑی میں سوارتھے زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے قلات اور مندسے پاکستانی فورسز نے 2افرادکو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے۔
ضلع قلات کے تحصیل منگچر کے مقام جوہان روڈ سے گذشتہ روز سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے ایک نوجوان جو حراست میں لیکر جبرا ً لاپتہ کردیا ہے۔لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت علی نواز ولد محمد عمر کے نام سے ہوگئی ہے جو منگچر کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی سیکورٹی فورسز ماہیر کے علاقے میں کئی گھروں پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اورایک شہری کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے۔لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت واحد ولد ولی داد کے نام سے ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے بعدفورسزنے حواس باختہ ہوکر سول آبادی پر دھاوا بول دیااورواحد نامی شخص کولاپتہ کردیا۔

Exit mobile version