Site icon News Intervention

پاکستان مالی بحران: تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

تلوار کی طرح سر پر لٹکتی ہوئی مالی اور معاشی مشکلات کے پیش نظر وزارت خزانہ نے اکاؤنٹینٹ جنرل پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر) کو وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے بل کی ادائیگی تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دیا ہے حتیٰ کہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔

جمعہ کی رات سینئر سرکاری عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اجرا کے معاملے میں آپریشنل اخراجات میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ملک کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کیلئے اے جی پی آر گئے تھے لیکن انہیں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے بلوں بشمول تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کا حکم ملا ہے، فوری طور پر بلوں کی کلیئرنس روکنے کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی ادارے کی آئندہ ماہ کی تنخواہیں اور پنشن پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔

Exit mobile version