مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں ریڈ زون ماھل بلوچ کی لواحقین نے بتایا ہے کہ آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے لیکن شدید تشدد سے وہ ذہنی طور پر انتہائی کمزور دکھائی دے رہی تھیں۔لواحقین نے کہا کہ جب اسے کمرہ عدالت لایا گیا تو وہ جج کے سامنے بے ہوش ہوکر کرگئیں۔
لواحقین نے کہا کہ اگر ماھل بلوچ کی کیس وہ حکومت قانونی طریقے سے دیکھ رہی ہے تو ہم اپیل کرتے ہیں کہ ان پر تشدد نہیں کیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر ان پر مزید تشدد کیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔آپ کو علم ہے شال میں ماہل بلوچ کی جبری گمشدگی بعد ازاں جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کے خلاف ریڈ زون میں دھرنا جاری ہے۔