Site icon News Intervention

ریاستی ادارے اپنے بچوں پر رحم کریں،ورنہ یہ عوام آپ کو سڑکوں پر گھسیٹے گا،علی وزیر

پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر نے گذشتہ روزکراچی میں پی ٹی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ ضلعی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کو یہ اندازہ لگ چکا ہے کہ اگر پشتونوں پر ظلم کیا جائے تو موقع پر خاموش ہوجاتے ہےں مگر وقت آنے پر بدلہ ضرور لیتے ہےں۔

علی وزیر نے کہا کہ کراچی میں راﺅانور اور رینجرز نے بے دریغ پشتونوں کو قتل کیا لیکن اب راﺅنور کہاں ہے ؟۔ وزیرستان ،سوات، چمن اور افغانستان میں جو ظلم پشتونوں پر کیا گیا اسکا بدلہ ضرور لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں سندھیوں اور مہاجر کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے یہاں پشتون کاروبار کرنے آتے ہےں۔پشتون آج ایک قوت بن چکا ہے چمن وانا اور خڑکمر تک شہدا کا حساب کیپٹن کرنل سے لیکر جرنل تک سب سے لیں گے۔

علی وزیر نے کہاکہ پشتون آپس میں بغض بالکل نہ کرےں سب اتحاد و اتفاق سے رہےں۔ہم افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات اور ان کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتے ہےں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اپنے آپ پر رحم کرےں ،اپنے بچوں پر رحم کرےں،ورنہ کل یہ عوام آپ کو ان سڑکوں پر گھسیٹے گا۔

انہوں نے ظلم کیخلاف عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ہر میدان میں فولاد کی طرح کھڑے رئینگے اور ہر قربانی کےلئے حاضر ہےں۔

Exit mobile version