مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج پر حملے ایک آفیسر سمیت چار اہلکار ہلاک ہوگئے
چیف ایڈیٹر
مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں اٹھائیس فروری کو ساڑھے دس بجے پنجگور چتکان میں نیو کمپلکس ٹرمینل کے قریب پاکستانی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔جس سے گاڑی میں سوار ایک آفیسر سمیت دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ پاکستانی آرمی کی فیکٹری کی گاڑی تھی جہاں وہ کجھور کی پیکنگ کا کام کرتے ہیں۔ ستائیس فروری کو شام نو بج کر بیس منٹ پرضلع کیچ کے شہر تربت میں سنگانی سر میں بورڈ کے قریب پاکستانی فوج کی چوکی پر آر پی جی کے دو گولے فائر کئے جو چوکی پر جا لگے جس سے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری بعد میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں قبول کیا ہے۔