Site icon News Intervention

کشمیری عوام کو مہنگائی میں الجھا کر،برقعہ قانون سمیت مردم شماری۔ محمد اسلم خان

قابض جب اپنی قبضہ کو مقبوضہ علاقے میں مظبوط کرنا چاہتا ہے تو وہ مختلف حربے استعمال کرتا ہے،پہلے وہ عوامی سوچھ کے ساتھ کھیل کر اسکی سوچھ کی کمزوریوں سے فائدہ اُٹھا کر اسے مذہبی جھال میں الجھا دیتا ہے اور آبادکاروں کی منتقلی سمیت مقبوضہ علاقے کے عوام کو یہ باور کراتا ہے کہ وہ نالائق اور اس قابل نہیں کہ اپنی زمین پر حکمرانی کر سکے اور اسکے ساتھ ہی وہ سامراجی قوتوں یا یہ کہیں کہ جاگیر دار طبقے کو وہاں پر اپنے پروکسی کے طور پر آگے لاتے ہوئے اسی قوم پر مظالم کی انبھار شروع کر دیتا ہے۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر ہو یا گلگت بلتستان پاکستانی فوج کے لیے کمائی کے ذریعے سمیت اس کارڈ کو وہ عالمی منڈی میں کیش کرنے کے ساتھ بھارت کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرتی آ رہی ہے۔

پچھلے کچھ عرصے قبل بلدیاتی الیکشن کا ڈرامہ رچایا گیا اور خود کو لفٹ یا آزادی پسند کہنے والے اس دوڑ میں شامل ہو گئے،حالانکہ انکو پتہ تھا کہ قابض کی بنائی گئی حکومت کا حصہ بننا خود اپنے لفٹ کے سلوگن سے بے وفائی یا جان کر آنکھوں پہ سیاھ پٹی باندھنا جیسے تھا۔

پھر مہنگائی اورسماجی مسائل میں پاکستان نے انکو اتنا الجھایا کہ وہ دن رات۔آٹا تحریک،بجلی تحریک،نوکری تحریک میں اُلجھ گئے اور اسی آڑ میں قابض نے نہ صرف مردم شماری کردی بلکہ کشمیری روایات کو تار تار کرتے ہوئے انکے گلے میں برقعہ کا پھندا بھی ڈال دیا۔
ایک طرف آزادی پسندوں نے سیاست سے بالاتر ہو کر مہنگائی کے خلاف آواز بلندکی۔اور اصل مدعا، جموں کشمیر کی بحثیت ملک کے اہم اور قومی شناخت کو پیچھے دکھیل دیا اور یہی پاکستانی اسٹیبلشمنٹ چاہتا تھا۔

پچھلے تین سالہ دور حکومت میں عمران خان کی مہنگائی کا دفاع کرنے والے اور اب پی ڈی ایم کی مہنگائی کے بم پر خاموشی اختیار کرنے والے منافقت چھوڑ کر یک زبان ہو جائیں۔ان ارب پتی حکمرانوں نے کشمیریوں کو غلامی کے سوا کچھ نہیں دیا یہ سب اقتدار کے بھوکے ہیں۔ کشمیری باہر نکلیں اور بے حس حکومت کے پنجوں سے اپنے بچوں کو بچا لیں۔

اگر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو وہ اس نام نہاد پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے بھی ہاتھ دھو کر اسکا ایک صوبہ بن جائیں گے۔ یوں لگ رہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو مذہبی شدت پسندی کی لپٹ میں ڈال کر پاکستانی فوج و آئی ایس آئی کی انکی بلی چڑائے گی۔

Exit mobile version