Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان سے سندھ کے دو 2رہائشی اغوا

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے 2 رہائشیوں کوسندھ سے اغوا کر لیا گیاہے۔

مغویان ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر ہیں۔ٹرک مالک رئیس زادہ فضل محمد جتوئی کے مطابق انکے ڈرائیور حاجی عبدالغنی جتوئی اور کنڈیکٹر زبیر بہرانی کو سندھ کے علاقے تنگوانی سے گزشتہ شب اغوا کر لیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر پنجاب سے واپس ڈیرہ اللہ یار آ رہے تھے کہ رات کی تاریکی میں تنگوانی سپر ہائی وے پر مسلح افراد نے ٹرک کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کی جسکے باعث ٹرک کے شیشے ٹوٹ گئے، مسلح افراد نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو اغوا کر لیا۔

Exit mobile version