مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بولان میں پاکستان فوج کی جارحیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بزگر، ہنجیر اور گردنواح کے علاقوں میں پاکستان فوج تاحال موجود ہے۔ مذکورہ علاقوں کے مختلف مقامات پر فوج نے عارضی کیمپ قائم کردیے ہیں۔فوجی آپریشن میں زمینی فوج علاوہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مذکورہ مقامات پر کمانڈوز بھی اتارے گئے ہیں۔
؎اطلاعات ہیں کہ پہاڑی علاقوں میں موجود آباد لوگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس کی تفصیلات آنا باقی ہیں۔