پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان لاہور ہائیکورٹ پیش اوردہشتگردی دفعات کے تحت 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی،جبکہ عدلیہ کی عمران کو سپورٹ کے انکشافات بھی سامنے آ گئے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اسلام آباد کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے عمران خان کی پیر (27 مارچ) تک انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔جگہ جگہ رکاوٹیں لگائی گئیں، آج چھپ کر عدالت آیا ہوں ‘، عمران خان کاعدالت کے سامنے بیان،عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست پر عمران خان کے دستخط ابھی کروالیں جس پر عمران خان نے عدالت میں درخواست پر دستخط کیے۔
ذرائع کے مطابق عدلیہ کے بیشتر افراد کا سپورٹ عمران خان کو ہے،جبکہ دوسری جانب نواز گروپ کی بھی عدلیہ میں اثرو سوخ ہیں۔