Site icon News Intervention

پاکستانی پارلیمنٹ میں سیاسی معاملات میں عدلیہ کی مداخلت کیخلاف قرارداد منظور

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ’سیاسی معاملات میں عدلیہ کی بے جا مداخلت‘ کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے۔پاکستانی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کیا جس دوران ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایوان عدالیہ کی مداخلت کو سیاسی عدم استحکام کا باعث سمجھتا ہے۔ یہ ایوان چار ججز کے فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے توقع کرتا ہے اعلیٰ عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی۔‘

’الیکشن کمیشن خودمختار ادارہ ہے۔۔۔ اس کے آئینی اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایوان سمجھتا ہے کہ تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت غیر جانبدار نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہییں۔‘وہ دستوری معاملات جن میں اجتماعی دانش درکار ہو اور اس کا مطالبہ بھی ہو، اس کی سماعت عدالت عظمیٰ کا فْل کورٹ کرے۔

Exit mobile version