Site icon News Intervention

افغانستان : طالبان جیل میں 3 برطانوی شہریوں کے قید ہونیکا انکشاف

افغانستان میں طالبان حکومت کے جیل میں 3 برطانوی شہریوں کے قید ہونیکا انکشاف ہوا ہے ۔

اس سلسلے میں برطانیہ کے غیر منافع بخش گروپ پریسیڈیم نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے 3 برطانوی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق گروپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ ’دونوں کے خاندانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے‘۔

برطانیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ’ہم افغانستان میں زیر حراست برطانوی شہریوں کے ساتھ قونصلر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔‘

پریسیڈیم نیٹ ورک کے اسکاٹ رچرڈز نے ’اسکائی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ وہ اچھی حالت میں ہیں اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جارہا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ انہیں کسی قسم کے منفی سلوک جیسا کہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ وہ اتنے ٹھیک ہیں جتنی اس طرح کے حالات میں توقع کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام اور پریسیڈیم کی مدد کرنے والے دونوں افراد کے درمیان ’کوئی بامعنی رابطہ‘ نہیں ہوا۔

Exit mobile version