اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق عمران خان نے سیکیورٹی کےلیے تعاون نہیں کیا اور اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے اور کسی دوسرے شخص یا ادارے کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتے کی عبوری ضمانت دے دی اور پیر تک کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔