Site icon News Intervention

میرعلی میں سکولوں کو بموں سے اڑا دیا گیا

شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں سکولوں کو بموں سے اڑا دیا گیا ۔
نامعلوم افراد نے گاؤں موسکی اور گاؤں حسوخیل میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکولوں کو بموں سے تباہ کردیا۔
دونوں سکول گاؤں حسوخیل میں گورنمنٹ گرلز سکول حافظ آباد اور گاؤں موسکی میں گورنمنٹ گرلز سکول ڈاکٹر نور جنت گل کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Exit mobile version