Site icon News Intervention

عمران خان کی نشاندھی پر ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدے سے ہٹایا۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کی کرپشن کی نشاندہی پر جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔

پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان کا شکرگزار ہوں سانحہ 9 مئی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سپہ سالار نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی عمران خان کی اہلیہ کی کرپشن کہ نشاندہی کی، عمران خان نے کرپشن کی نشاندہی پر جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کےعہدے سے ہٹایا اور کل پھر عمران خان نے ٹویٹ کر کے سفید جھوٹ بولا۔
شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو وہ بشریٰ بی بی کی کرپشن سے واقف تھے، جس کا تذکرہ انہوں نے عمران خان سے کیا تو انہیں سید عاصم منیر کی یہ بات پسند نہیں آئی اور پھر انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Exit mobile version