پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی جانب سے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ۔۔
جنرلوں نے ڈالری جنگ کےلئے مکمل سیٹ اپ کیا، مسلح تنظیمیں لاکر جنگ شروع کیا مگر سوات سے لیکر کوئٹہ تک پشتون عوام کی شدید مزاحمت کی وجہ سے وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہورہے تھے۔
جن لوگوں نے دھشتگردی اور ڈالری جنگوں کے خلاف عوامی مزاحمت میں بنیادی کردار ادا کیا انکے خلاف عین جنرلوں کے ہدایت کے مطابق کاروائیاں جاری ہے تاکہ ان کرداروں کو بند کر کے آسانی سے ڈالری پراکسی جنگ منظم طریقے سے جاری رکھ سکے۔
مگر انشاءاللہ انکا یہ حربہ ناکام رہیگا اور پشتون وطن کا بچہ بچہ بھی ان کاروباری جنرلی جنگوں کے خلاف مزاحمت میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔