Site icon News Intervention

تربت: کیمرے اور ٹاور پر حملہ


بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فورسز کی جانب سے لگائے گئے کیمرے اور موبائل ٹاور پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب تربت کے علاقے ڈنُک میں پاکستانی فوج کی جانب سے لگائے گئے کیمرے اور موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور پر نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں فورسز پر مسلسل حملوں کے بعد گزشتہ مہینے فورسز نے انہی علاقوں میں تین بڑے کیمرہ لگائے تھے۔

کیمروں کے لگانے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی نجی زندگی اور پرائیویسی میں مداخلت تصور کرتے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا تاہم ان کیمروں کو نہیں اٹھایا گیا۔

Exit mobile version