Site icon News Intervention

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیدیا

نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے اور انہیں این اے 45 کرم کی نشست سے ڈی سیٹ بھی کردیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا، وہ کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد  چیئرمین پی ٹی آئی پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی سزا سنائے جانے کے بعد دیا ہے۔

Exit mobile version